کھیل
محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل توڑ ڈالا
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے ٹیم کے کیمپ میں پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان کے زور دار شاٹ سے نسیم شاہ کا ڈریسنگ روم میں رکھا فون ٹوٹ گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین و وکٹ کیپر محمد رضوان نے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ ڈالا، موبائل کیوں توڑا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
لاہور: پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے ٹیم کے کیمپ میں پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان کے زور دار شاٹ سے نسیم شاہ کا ڈریسنگ روم میں رکھا فون ٹوٹ گیا۔ نسیم شاہ فون ٹوٹنے پر اداس ہوگئے اور انہوں نے محمد رضوان کو ٹوٹا ہوا موبائل بھی دکھایا۔