شوبز

عظمیٰ طاہر نے دانش تیمور کا گھنائونا راز فاش کر دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی اداکارہ عظمیٰ طاہر نے نامور اداکار دانش تیمور کا گھنائونا راز فاش کر دیا ہے یہ راز کونسا تھا؟ اس حوالے سے دنگ کر دینے والی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عظمیٰ طاہر نے دانش تیمور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے دانش تیمور میں تھوڑی ‘میں’ آگئی ہے۔ عظمی طاہر کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر میں تمہارے ساتھ بڑی ہوئی ہوں مجھے تمہارے سب حالات کا پتا ہے اور پھر بولو کہ میں ہیرو ہوں، میں کروڑوں میں کماتا ہوں، معذرت کے ساتھ جب آپ اس فیلڈ میں آئے تھے تو آپ کے پاس ایف ایکس(گاڑی) بھی نہیں تھی، شو کرنے بس میں آیا تھا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے، وہ بھول گیا ہے، اچھی بات ہے، آپ بہت اچھے اداکار ہیں، جنہوں نے آپ کے ساتھ کام کیا ہے ان سے اچھے سے بات کریں، اداکارہ صدف کنول مجھ سے بہت اچھے سے ملتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button