پاکستان

پنجاب میں بارشیں ہی بارشیں، پی ڈی ایم اے کی پیشگوئی

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی ، جون اور جولائی کے دوران پنجاب میں غیر معمولی بارشیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے 3 ماہ کیلئے موسمی صورتحال پر متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مئی، جون اور جولائی میں معمول سے زیادہ بارشیں اور زائد درجہ حرارت متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مئی کے دوران پنجاب بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا، 7 سے 11 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہیٹ ویو اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ شمالی اور شمال مغربی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبک ہ مشرقی پنجاب میں معمول سے تھوڑی کم بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ وسطی پنجاب کے علاقوں میں معمول کی بارشوں کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button