گوگل سرچ انجن میں اے آئی اوور ویو فیچر تبدیل، صارفین حیران

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں اے آئی اوور ویو فیچر کو تبدیل کر دیا ہے اب اس میں کونسی تبدیلی کی گئی؟ تفصیل سامنے آنے کے بعد صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ گوگل سرچ اوور ویو کے پیچھے چھپی ٹیکنالوجی کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب صارفین کو بتایا جائے گا کہ یہ تفصیلات کن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ اسی طرح صارفین مزید تفصیلات دیکھنے کے لیے متعلقہ ویب سائٹس کا وزٹ کرسکیں گے مگر سب سے بڑی تبدیلی جو کی جا رہی ہے وہ اے آئی اوور ویو میں آن لائن فورمز جیسے ریڈیٹ میں لوگوں کے مشورے یا تجاویز سمیت دیگر ذرائع تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق اس کا مقصد آپ تک ان چیزوں کی تفصیلات پہنچانا ہے جو لوگ پہلے ہی آزما چکے ہیں مگر ہر آن لائن سرچ کی طرح آپ کو ان تفصیلات کو ایک سے زیادہ بار چیک کرنے کی ضرورت ہوگی۔ گوگل کی جانب سے موضوعات سے جڑی دیگر تفصیلات بھی سرچنگ کے دوران فراہم کی جائیں گی، چاہے آپ کو ان کی ضرورت ہو یا نہ ہو۔



