کھیل

ویرات کوہلی کو قریب عزیز کی موت نے جھنجوڑ کر رکھ دیا

نیو دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر ویرات کوہلی کو قریب عزیز کی موت نے جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، انتقال کر جانے والا شخص کون تھا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کرکٹر کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، امن پریت سنگھ ویرات کوہلی کے انڈر 19 ٹیم کے ساتھی تھے جنہوں نے پنجاب کے لیے چھ فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں کنگز الیون پنجاب کا بھی حصہ تھے اور بعد میں پنجاب کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ اس کے علاوہ امن پریت سنگھ نے 2007ء میں ہندوستان کے لیے پانچ یوتھ ون ڈے اور ایک یوتھ ٹیسٹ کھیلا تھا۔ کرکٹر کی موت پر سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے بھی دکھ کا اظہار کیا اور ایکس پر ان کے لیے تعزیتی ٹوئٹ کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button