انٹرنیشنل
سونامی کی پیشگوئی کرنے والے ریوتاتسو نے 2025سے متعلق خطرناک پیشگوئی کر دی
ریو تاتسوکی نے رواں برس جولائی میں جاپان میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)ریو تاتسوکی نے رواں برس جولائی میں جاپان میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔جاپانی حکومت نے نئے میگا زلزلے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نانکائی ٹراو کے علاقے میں 8 سے 9 شدت کے میگا زلزلے سے تقریبا 2 لاکھ 98 ہزار ہلاکتوں اور 1.8 ٹریلین ڈالر کے معاشی نقصان کا خدشہ ہے۔
اس سے قبل تاتسوکی نے مارچ 2011 میں ایک خوفناک تباہی کی پیشگوئی کی تھی اسی ماہ جاپان میں توہوکو زلزلہ اور سونامی آیا تھا ۔اب انہوں نے جولائی 2025 میں ایک خوفناک میگا سونامی کی پیشگوئی کی ہے جو جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کر سکتا ہے۔
دوسری جانب جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت نے بھی حال ہی میں ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں سونامی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔