انٹرنیشنل
پاکستان کی کوشش رنگ لے آئی، امریکا نے ایران کے 20افراد کو آزاد کر دیا

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی کوشش رنگ لے آئی، امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے بحری جہاز توسکا پر سوار ایرانی عملے کے 20 افراد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی قید سے ایرانی عملے کی رہائی اور وطن واپسی کی کوششیں ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے پاکستانی و سنگاپوری ہم منصب کے درمیان رابطوں کے باعث ممکن ہوئیں۔ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے سیلرز کی واپسی کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر متعلقہ اداروں سے اظہارِ تشکر کیا گیا۔



