اپنے ہی عوام پر حملے، الزام پاکستان پر! بھارت کی جھوٹی جنگوں کا پردہ فاش
پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ، اڑی حملہ، پلوامہ حملہ، سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ، مالیگاں بم دھماکہ، ممبئی حملے، کارگل جنگ سے قبل کی سرگرمیاں اور کلبھوشن یادیو کی گرفتاریاں سرفہرست ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) اپنے ہی عوام پر حملے اور الزامات پاکستان پر ، بھارت کی جھوٹی جنگوں کا پردہ فاش ہونے کے بعد اقوام عالم سمیت پوری دنیا میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت پر متعدد مرتبہ فالس فلیگ (False Flag) آپریشنز کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں، جن کا مقصد اپنے ہی ملک یا عوام پر حملہ کر کے الزام پاکستان یا دیگر دشمن ممالک پر ڈالنا ہوتا ہے تاکہ عالمی رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کیا جا سکے۔ ذیل میں بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کی ایک طویل فہرست پیش کی جا رہی ہے جو مختلف ذرائع میں زیر بحث رہی ہے:۔
1:۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ (2016)بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگایا، لیکن بعد میں کئی شواہد اس حملے کی اندرونی منصوبہ بندی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔
2۔ اڑی حملہ (2016)بھارت نے اڑی کیمپ پر حملے کا الزام پاکستان پر لگایا، جس کے بعد "سرجیکل اسٹرائیکس” کا دعویٰ کیا گیا۔ کئی ماہرین نے اس کی صداقت پر سوال اٹھائے۔
3۔ پلوامہ حملہ (2019)40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ بھارت نے فوری طور پر الزام پاکستان پر لگا دیا، مگر کئی رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ ایک اندرونی آپریشن تھا تاکہ انتخابات سے قبل مودی حکومت کی مقبولیت میں اضافہ ہو۔
4۔ سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ (2007)ابتدائی طور پر پاکستان پر الزام لگایا گیا، لیکن بعد میں بھارتی فوجی افسر کرنل پروہت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کے افراد کو ملوث پایا گیا۔
ً5۔ مالیگاں بم دھماکہ (2008)اس میں بھی ہندو انتہا پسند عناصر شامل تھے جنہیں بھارتی تحقیقاتی اداروں نے گرفتار کیا۔
6۔ ممبئی حملے (2008)بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، مگر کئی حلقوں میں یہ تاثر موجود ہے کہ حملوں کا مقصد عالمی رائے کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا۔ یہ حملے آج بھی متنازع ہیں اور کئی ماہرین تحقیق کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
7۔ کارگل جنگ سے قبل کی سرگرمیاںبعض رپورٹس کے مطابق کارگل تنازع سے قبل بھارتی حکومت نے اپنے مفادات کے لیے ماحول کو جنگی بنانے کی کوشش کی۔
8۔ را (RAW) کی بیرون ملک کارروائیاںرا کی افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور پاکستان میں فالس فلیگ کارروائیوں کے متعدد شواہد اور الزامات موجود ہیں۔
9 بلوچستان میں مداخلت ‘ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ممکنہ فالس فلیگ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔