خالصتان کے رہنما کا بڑا دعوی، پاکستان کے حق میں بڑا پیغام دے دیا
سکھ بھارت کی فوج کو پاکستان پر حملہ کرنے کے لئے پنجاب سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے: گروپت ونت سنگھ پنوں

لاہور(کھوج نیوز) خالصتان تحریک کے رہنما گروپت ونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے حق میں غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے اور بھارتی فوجی جارحیت کے خلاف سخت انتباہ دیا ہے۔ پنوں نے کہا کہ سکھ بھارت کی فوج کو پاکستان پر حملہ کرنے کے لئے پنجاب سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پنوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا،ہم بھارتی فوج کو پنجاب کے راستے پاکستان پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس ویڈیو بیان میں پنوں نے سکھ کمیونٹی اور پاکستان کے درمیان گہری یکجہتی پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم، بیس ملین سکھ، پاکستان کے ساتھ ایک دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
گروپت ونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں، خصوصا سکھوں پر ظلم ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا، یہ نہ 1965 ہے نہ 1971، یہ 2025 ہے۔
خالصتان کے رہنما نے پاکستان کے نام کو بھی سراہا، کہ پاکستان کا نام پاکیزگی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا، ہماری روایت ہے کہ ہم کبھی بھی کسی پر حملہ نہیں کرتے، نہ آج تک کیا ہے اور نہ کبھی کریں گے۔
پنوں نے ایک سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا،جو حملہ کرتا ہے، وہ بچتا نہیں چاہے وہ اندرا گاندھی ہو، نریندر مودی ہو یا امیت شاہ ہو۔انھوں نے مزید کہا کہ ا ہم بھارتی رہنماؤں کو بین الاقوامی قانون کے تحت جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، اور کہا،ہم مودی، اجیت دووال، امیت شاہ اور جے شنکر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
پنوں نے بھارت پر پہلگام میں جھوٹا حملہ کرنے کا الزام بھی لگایا، اور کہا،بھارت نے اپنے ہی ہندوں کو مارا تاکہ سیاسی مفادات حاصل کر سکے۔ یہ حملہ سیاسی فوائد اور ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔