وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آگئیں اور چھا گئیں، ایک اور بڑا حکمنامہ جاری
پنجاب میں 12ہزار کی تعمیر و بحالی کا ریکارڈ، 460سڑکوں کی تعمیر و توسیع اور بحالی کا کام تیزی سے جاری، وزیراعلی کی روڈزپراجیکٹ کی ترجیحات مقررکرنیکی ہدایت

راولپنڈی (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آ گئیں اور چھا گئیں ، انہوں نے آج ہونے والے اجلاس میں ایک اور بڑا حکمنامہ جاری کر دیا جو عوام کے لئے بڑی خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی بریفنگ، ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے روڈ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ قائد اعظم انٹر چینج تا واہگہ باڈر روڈکی تعمیر مکمل ، ڈرین اور وال کی تعمیر جاری، ملتان وہاڑی دو رویہ روڈ پراجیکٹ ایکنک سے منظور، ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر جاری، مری میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے تمام پراجیکٹ مکمل، کرتار پور راہداری پراجیکٹ میں شکر گڑھ روڈ مکمل، مریدکے نارووال روڈز کی تعمیر جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا روڈز سائیڈ کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئیبائی لازپرعملدرآمدیقینی بنایا جائے ، روڈز کی عمومی چوڑائی12فٹ رکھنے کی تجویز پر اتفاقِ رائے ہوا۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ ساڑھے 18 کلومیٹر روڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، لیہ، بھکر کو موٹروے سے منسلک کرنے کے لئے ایکسپریس وے پراجیکٹ کیلئے فیزیبلٹی سٹڈی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں 12ہزار کی تعمیر و بحالی کا ریکارڈ، 460سڑکوں کی تعمیر و توسیع اور بحالی کا کام تیزی سے جاری، آئندہ مالی سال میں انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ویلج روڈ کی تعمیر و بحالی کی تجویز، وزیراعلی عوامی ضرورت کومدنظررکھ کرروڈزپراجیکٹ کی ترجیحات مقررکرنیکی ہدایت۔