سپین اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون، بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ
بجلی کے اچانک بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور ائیرپورٹس پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) سپین اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہوا ہے جس سے اس بات کا اندیشہ لگایا جا رہا ہے کہ وہاں پر بڑی تبدیلی کا پیش کا اندیشہ ہے کیونکہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بجلی کے اچانک بند ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور ائیرپورٹس پر متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اسپین اور پرتگال میں حکام فوری طور پر بریک ڈان کی وجہ معلوم نہ کر سکے تاہم ممکنہ سائبر حملے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا گیا ہے۔ پرتگال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی رین نے تصدیق کی کہ بریک ڈاؤن نے پورے آئبیرین جزیرہ نما (اسپین اور پرتگال) کو متاثر کیا فرانس کے کچھ علاقے بھی جزوی طور پر اس سے متاثر ہوئے۔
اسپین کی ریڈ الیکٹریکا کمپنی نے کہا ہے کہ وہ مقامی توانائی کمپنیوں کے ساتھ مل کر بجلی بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ اس بریک ڈاؤن کی وجہ سے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں میچ کے دوران اسکور بورڈز اور کیمرے بند ہو گئے جس کے باعث کھیل روکنا پڑا۔ میڈرڈ کی سڑکوں پر بھی ٹریفک سگنلز بند ہونے کے باعث شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا جبکہ زیر زمین میٹرو ٹرینیں بھی رک گئیں، مقامی میڈیا کے مطابق کئی افراد میٹرو کارز اور عمارتوں کی لفٹس میں پھنس گئے۔ ادھر پرتگال کے شہرپورٹو اور دارالحکومت لزبن میں میٹرو سروس معطل ہوگئی جبکہ ٹرینیں بھی بند ہو گئیں، لزبن کے ہوائی اڈے پر بجلی کا ایمرجنسی سسٹم فعال کر دیا گیا جبکہ اسپین میں 46 ہوائی اڈوں پر پروازوں میں تاخیر کی اطلاعات ہیں۔