پاکستان

جنگ کی گھنٹیاں بجنے لگیں، بھارت حملے کے قریب، پاکستان کا خطرناک انتباہ

غیر ملکی میڈیا نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت پر اپنی ہی انتہا پسند جماعتوں کی طرف سے پاکستان پر فوری حملے کا شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے

لاہور(کھوج نیوز) پاک بھارت جنگ کے بادل پھر سے منڈلانے لگے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت پر اپنی ہی انتہا پسند جماعتوں کی طرف سے پاکستان پر فوری حملے کا شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج چاروں اطراف سے پاکستان پر چڑھائی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ پنجاب بارڈر کے قریب بھارتی کسانوں کو دو دن میں فصلیں کاٹنے کے غیر معمولی احکامات دیے جا چکے ہیں ۔

یہ ایک صاف اشارہ ہے کہ جنگ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ہندو انتہا پسند گروپ کے سربراہ وشنو گپتا نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے جواب نہ دیا تو کشمیریوں اور بھارت کے مسلمانوں کے خلاف خود کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی سیاحوں سے کشمیر کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے، جس سے نفرت کا نیا طوفان اٹھنے کا خدشہ ہے۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ مودی سرکار اپنے اندرونی دباؤ کے آگے جھکتی ہے یا ہوش مندی کا مظاہرہ کرتی ہے؟

دوسری طرف پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی، تو اسے 2019 سے بھی زیادہ سخت، تباہ کن اور ناقابل فراموش جواب دیا جائے گا۔اب خطہ ایک ایسے دھانے پر کھڑا ہے جہاں ایک چنگاری پورے برصغیر کو جنگ کی آگ میں جھونک سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button