پہلگام حملہ کے بعد بھارت کو پاکستان سے اب تک کن محاذوں پر شکست کھانی پڑی ؟تفصیلات منظر عام پر
پہلگام حملے کے بعد سے پاکستا ن اور بھارت کی کشیدگی کے دوران اب تک بھارت کو کئی محاذوں پر شدید دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے

لاہور(کھوج نیوز)پہلگام حملے کے بعد سے پاکستا ن اور بھارت کی کشیدگی کے دوران اب تک بھارت کو کئی محاذوں پر شدید دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔میڈیا تفصیلات کے مطابق بھارت نے پہلے INS وکرانت کو بحریہ عرب میں تعینات کیا تھا لیکن پھرINS وکرانت کو واپس بلا لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی فضائیہ نے ایک سنگین غلطی کرتے ہوئے اپنی ہی سرزمین پر بمباری کر دی، جس سے کئی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی گھر بھی تباہ ہو گئے۔بھارتی فوج کا ایک سپاہی پنجاب باڈر پر پاک رینجرز نے گرفتار کیا ۔لائن آف کنٹرول (LOC) پر کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔اس کے علاوہ بھارتی ڈرون کو LOC پر مار گرایا گیا۔
دوسری طرف پاکستان میں مغربی بارڈر سے محض تین دنوں میں 70 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جو بھارتی ایما پر پاکستان کے اندر دہشتگردی کا ارادہ رکھتے تھے۔اس کے علاوہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری سے بھارت کو یواین میں بھی رسوائی اٹھانی پڑی اور پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے بند کرنے کی وجہ سے بھارتی ائیر لائن کو ملین ڈالرز کا نقصان روزانہ ہو رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اب تک ہر محاذ پر شکست کھا چکا ہے ۔