پاکستان

بھارت کا اودھم پور ایئربیس راکھ کا ڈھیر, دشمن کو منہ توڑ جواب

پاک فضائیہ نے بھرپور اور برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اہم ترین ائیر بیس، اودھم پور کو مکمل طور پر تباہ کر دیا

اسلام آباد (کھوج نیوز ) پاکستان نے آج صبح بھارت کو وہ سبق سکھایا جسے وہ مدتوں یاد رکھے گا۔ پاک فضائیہ نے بھرپور اور برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اہم ترین ائیر بیس، اودھم پور کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔یہ کارروائی بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں اور سرحدی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔ اودھم پور ایئربیس جو کہ بھارتی فضائیہ کے لیے نہایت اہمیت کا حامل تھا، پاک فضائیہ کے جرات مندانہ حملے کے بعد راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔

حملے کے بعد بھارت میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا پر اس وقت گہری خاموشی طاری ہے، جبکہ عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

قوم نے پاک فضائیہ کی اس دلیرانہ کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر "اودھم پور کی تباہی” ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button