پاکستان

پاکستان کا بھارتی حملوں میں کتنا نقصان ہوا ؟وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بتا دیا

پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا، ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا:عطاتارڑ

اسلام آباد(کھوج نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا، ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا۔عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کا بھارت کا حملہ بزدلانہ تھا، پہلے ہم نے 5 رفال گرائے اور پھر ان کے ڈرون گرادیے، بھارت کی متعدد پوسٹیں، ائیرفیلڈز تباہ ہوچکی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہے کہ ان کا کتنا نقصان ہوا۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں، ہم نے سفارتی طور پر بہت سے ممالک کے ساتھ انگیج کیا، ہمارے حملے کے بعد بھارت نے بہت بھاری نقصان اٹھایا ہے، بھارتی میڈیا بہت اچھل رہا تھا آج ان کی آوازیں بیٹھی ہیں، افواج پاکستان نے ان کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے ہیں، بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کیڈرونز کوئی نقصان کرسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button