پاکستان

جنگ بندی کی درخواست کس نے کی ،جنوبی ایشیا میں طاقت کس کے پاس جا رہی ہے ؟ ترک صحافی کا بڑا انکشاف

پاکستان نے جنگی حکمتِ عملی سے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے، ترک صحافی ابراہیم کاراگل

انقرہ (کھوج نیوز) ترک صحافی اور بین الاقوامی امور کے معروف تجزیہ کار ابراہیم کاراگل نے ایک اہم تجزیے میں انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن تبدیل ہو چکا ہے اور اس تبدیلی کا سہرا پاکستان کی شاندار فوجی حکمتِ عملی کے سر جاتا ہے۔ ان کے مطابق حالیہ کشیدگی میں جنگ بندی کی درخواست بھارت نے کی، جو ابتدا میں جنگ کے لیے پرجوش تھا مگر پاکستان نے اس کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے اور اسے ہلا کر رکھ دیا۔

ابراہیم کاراگل نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارتی اہداف کو اتنی شدت اور تسلسل سے نشانہ بنایا کہ بھارتی حکام کو امریکہ، ترکی اور سعودی عرب سے ثالثی کی بھیک مانگنی پڑی۔ عالمی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں غیر معمولی طور پر کا فی موثر تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ایک منظم، ذہین اور موثر فوجی قوت کے طور پر ابھرا ہے اور یہ حقیقت اب دنیا تسلیم کر چکی ہے۔ بھارت جو خود کو خطے کی بڑی طاقت سمجھتا تھا، اب دفاعی پوزیشن میں جا چکا ہے اور شرمندگی کا سامنا کر رہا ہے۔

ابراہیم کاراگل کے مطابق یہ جنگ پاکستان نے جیت لی ہے، اور آنے والے وقت میں پاکستان کا عروج دنیا کھلی آنکھوں سے دیکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button