پاکستان
پاکستان اور بھارت کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،سابق سفیر عبدالباسط کا بڑا انکشاف
سابق سفیر عبدالباسط نے پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)سابق سفیر عبدالباسط نے پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ بھارتی حکومت پر اپوزیشن اور عوام کا دباو ہے کہ جنگ بندی پر آمادہ کیوں ہوئے؟
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور عوام نریندر مودی سے پوچھ رہے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر کسی تیسرے کی ثالثی میں بات چیت کس کی اجازت سے کی جارہی ہے؟سابق سفیر نے یہ بھی کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، بھارت بڑا مکار اور جھوٹا دشمن ہے، پاکستان کو چوکنا رہنا ہو گا۔



