پاکستان

بھارت کو پاکستان سے جنگ میں شکست،جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی ڈیمانڈ میں کتنا اضافہ ہوا؟

بھارت سے جنگ میں جیت کے بعد دنیا کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خریداری پاکستان سے رابطے تیزہو گئے

اسلام آباد (کھوج نیوز )بھارت سے جنگ میں جیت کے بعد دنیا کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خریداری پاکستان سے رابطے تیزہو گئے،بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں تاریخ ساز فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان اب محض ایک کھلاڑی نہیں بلکہ امریکا اور دیگر بین الاقوامی طاقتوں کے سامنے گیم چینجر ملک کی حثیت سے سامنے آکھڑا ہوا ہے پاک بھارت کشیدگی کے بعد بین الاقوامی طور پر بہت کچھ بدل گیا ہے اور کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر تبدیلیاں پاکستان کے حق میں ہیں۔ امریکا جیسے حلیف نے بھی بھارت کی حمایت سے انکار کیا۔ اس مختصر لڑائی کے دوران پاکستان کو چین اور تر کیہ کی تکنیکی مدد حاصل رہی۔ اس سے پاکستان ایک اہم جغرافیائی کھلاڑی کے طور پر سامنے آیا اور نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی تناظر میں پاکستان ایک معتبر ملک کے طور پر سامنے آیا۔عرب دنیا اور بعض یورپی ممالک نے پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہرکردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button