پاکستان

پی آئی اے کا اپنے فضائی آپریشن میں مزید وسعت لانے کا فیصلہ

پی آئی اے نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید وسعت لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(کھوج نیوز )قومی ایئر لائن(پی آئی اے)نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید وسعت لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی جبکہ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔

پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے آپریشن کا حصہ بن جائیں گی۔

قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button