جی سیون ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان مشترکہ بیان جاری کردیا,
جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت کی گئی ہے اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے

الباٹا(ویب ڈیسک)جی سیون ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان مشترکہ بیان جاری کردیا،رپورٹس کے مطابق جی سیون ممالک کا ایران اور اسرائیل کی جنگ میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بیان سامنے آگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت کی گئی ہے اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے جبکہ جی 7 کے مشترکہ بیان میں مشرق وسطی میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ ہمارا مقف ہمیشہ سے واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کیلیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔جی 7 ممالک کی جانب سے کہا گیا کہ بین الاقوامی توانائی منڈیوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق چوکنا رہیں گے۔جی 7 مشترکہ بیان میں ایران کے بحران کے حل، غزہ میں جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔