نگرنگرسے
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
کے پی میں پشاور، سوات، باجوڑ، بونیر، ہنگو، شانگلہ،کوہاٹ، مہمند اور شبقدر سمیت گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے' زلزلے کی شدت5.4 اور گہرائی 215 کلومیٹرریکارڈ کی گئی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟ اور اس کا مرکز کیا تھا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلا ت کے مطابق زلزلہ پیمامرکز نے بتایا ہے کہ کے پی میں پشاور، سوات، باجوڑ، بونیر، ہنگو، شانگلہ،کوہاٹ، مہمند اور شبقدر سمیت گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی آئی خان اور ملتان سمیت گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کی شدت5.4 اور گہرائی 215 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔



