پاکستان
ارشد ملک کا حیران کن مطالبہ، نئی بحث کا آغاز

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء و پنجاب اسمبلی کے رکن ارشد ملک نے حیران کن مطالبہ کر دیا جس کے بعد ملک بھرسمیت سیاستدانوں میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد ملک نے مطالبہ کیا کہ 5 ہزار کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ 5 ہزار کے نوٹ پر قائد اعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔ رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف ہی تھا جس نے اس ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا۔



