پاکستان
جی بی اسمبلی، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی میں اتحاد، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بلا مقابلہ منتخب

گلگت بلتستان (کھوج نیوز) جی بی اسمبلی میں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان اتحاد ہوگیا، تینوں پارٹیوں کی حمایت سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نذیر احمد کے مطابق پیپلزپارٹی کے عمران ندیم بلامقابلہ نئے اسپیکر جی بی اسمبلی منتخب ہوگئے جب کہ ن لیگ کے کفایت الرحمان ایڈووکیٹ بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیانتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔ سابق اسپیکر نذیر احمد نے نومنتخب اسپیکر عمران ندیم سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کے بعد سابق اسپیکر نے نشست نئے اسپیکر کے سپرد کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جی بی کے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی بلامقابلہ ہونیکا امکان ہے۔



