پاکستان

ایران پر امریکی حملے ،مفتی تقی عثمانی نے آڑے ہوتھوں لے لیا

انہوں نے لکھا کہ دوسرے ملکوں کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتاہے؟

کراچی(کھوج نیوز)ایران پر امریکی حملے ،مفتی تقی عثمانی نے آڑے ہوتھوں لے لیا،رپورٹ کے مطابق ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کی ہے۔مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے پیغام لکھا کہ امریکا کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہونے کے علاوہ ان کے پچھلے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ دوسرے ملکوں کو جہنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتاہے؟واضح رہے کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button