انٹرنیشنل

چیونٹیوں کے خوف نے خاتون کو خود کشی کرنے مجبور کر دیا

تلنگانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیونٹیوں کے خوف میں مبتلا ہو کر کتنی خواتین نے خود کشی کی؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب حیران و چونک کر رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں مائر میکوفوبیا Myrmecophobia(چیونٹیوں کے خوف) میں مبتلا خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی، بیشمار خواتین نے اس خوف سے خود کشی کی ہے۔

مائرمیکوفوبیا (چیونٹیوں کا خوف) کیا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائر میکوفوبیا ایک مخصوص قسم کا فوبیا ہے، متاثرہ شخص چیونٹیوں کے خوف میں مبتلا ہوتا ہے، ایسے افراد چیونٹیوں کے تصور سے بھی شدید اضطراب اور گھبراہٹ جیسے حالات کا سامنا کرسکتے ہیں، ایسی خوفناک صورتحال کا بار بار تصور ایسے افراد کو چیونٹیوں کے ایک غول کے ان پر حملہ آور ہونے کا خوف محسوس کرواتا ہے، نتیجتا ایسے افراد دل کی تیز دھڑکن ، پسینے میں شرابور اور سانس لینے میں دشواری جیسی صورتحال کا سامنا کرتے ہیں ۔ متاثرہ افراد کی اس غیر معمولی صورتحال کو تھراپیز اور کانسلنگ کے ذریعے بہتر بنایا جاسکتا ہے تاہم علاج نہ ہونے کی صورت مرض دائمی پریشانی یا سماجی دوری کا باعث بن سکتا ہے۔

25 سالہ منیشا کی خودکشی

حال ہی میں بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ منیشا نامی خاتون نے اسی خوف کے سبب پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کرلی۔ پولیس کے مطابق منیشا کی 2022 میں چندم سری کانت نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، خودکشی کے روز شوہر کے کام پر جانے کے بعد منیشا نے اپنی 3 سالہ بیٹی کو اپنے رشتے دار کے گھر یہ کہہ کر چھوڑدیا کہ وہ گھر کی صفائی کے بعد اسے لے جائے گی، شوہر کے گھر واپس آنے کے بعد جب اس نے دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے دروازہ بند تھا، پڑوسیوں کی مدد سے چندم سری کانت نے اپنے گھر کا دروازہ توڑا تو اپنی بیوی کوپھندے سے لٹکاہوا پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منیشا کو بچپن سے ہی مائیر میکو فوبیا لاحق تھا، موت سے قبل منیشا نے اپنے آبائی قصبے کے ایک اسپتال میں اس خوف سے نجات کیلئے کانسلنگ سیشن بھی لیا تھا۔

منیشا کا شوہر کو لکھا آخری نوٹ

بھارتی پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ منیشا نے گھر کی صفائی کرتے ہوئے چیونٹیوں کو دیکھ کر خوف سے خودکشی کر لی، خودکشی سے قبل منیشا نے اپنے شوہر کے لیے ایک نوٹ بھی لکھا، جس میں درج تھا، میں ان چیونٹیوں کے ساتھ نہیں رہ سکتی، بچے کا خیال رکھنا اور اس کیلئے مانی ہوئی منتیں بھی پوری کرلینا۔ پولیس نے منیشا کی موت کا کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button