اکنامک پالیسی اور بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک نے شیڈو بجٹ پیش کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) اکنامک پالیسی اور بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک نے شیڈوبجٹ 2026-27ء پیش کر دیا ہے ، شیڈوبجٹ 2026-27ء ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے احمد نواز سکھیرا کے دستخط سے جاری کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اکنامک پالیسی اور بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک کی طر ف سے جاری کیے گئے شیڈو بجٹ میں کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس29 فیصد سیکم کرکے 25 فیصد کیا جائے، بینکوں کے علاوہ تمام کاروبار پرسپرٹیکس ختم کیا جائے، انٹرکارپوریٹ ڈیوڈینڈ پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی ختم کیا جائے۔بجٹ تجاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی کیٹیگریز 52 سیکم کرکے32کی جائیں، تین سال میں سیلزٹیکس کی شرح 18فیصد سیکم کرکے15فیصد کی جائے، نان فائلرز کیٹیگری کو ختم کیا جائے جبکہ ریٹیلرز، وینڈرز اور مرچنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ شیڈو بجٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کاروبار کرنے کی لاگت کم کی جائے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح 35 فیصد سیکم کرکے 20 فیصد کی جائے اور سالانہ 8 لاکھ تنخواہ پانے والوں سیکوئی ٹیکس نہ لیا جائے۔شیڈو بجٹ کے مطابق رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسز کی شرح 5.5 فیصد سے کم کرکے یکساں شرح 0.5 فیصد مقرر کی جائے، ٹیکس ری فنڈ فوری طور پر ادا کیے جائیں اور عدالتوں میں 5700 ارب روپے کے مقدمات کا فوری فیصلہ کیا جائے۔



