پاکستان

عطاء اللہ تارڑ کا یوٹرن، پیپلز پارٹی کے متعلق بڑا بیان داغ دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یوٹرن لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے متعلق بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد پورے ملک سمیت سیاستدانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ ضمنی الیکشن میں مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحادی ہے ہرموقع پر بھرپور ساتھ دیا، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سیاست میں دروازے کھلے رہتے ہیں، سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے، یہ غلط ہے جب آپ کسی عمل میں شریک ہی نہ ہوں اور دھاندلی کا الزام لگا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button