پاکستان

بارشیں کہاں اور کب ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

لاہور(کھوج نیوز) بارشیں کہاں اور کب ہوں گی؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی جس کے بعد شہریوں نے ناصرف بازاروں کا رخ کر لیا ہے بلکہ سردیوں کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے، مغربی ہوا ؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگااور بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے پنجاب اور خیبر پختونحوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونحوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں بتدریج اضافے کی توقع ہے کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button