پاکستان

شمالی وزیر ستان میں دھماکہ، 2بچے شہید 8زخمی

شمالی وزیرستان (کھوج نیوز) شمالی وزیر ستان کے علاقہ میر علی کے گاؤں عیسوڑی کے مدرسے میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے 2 بچے شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے بچوں کے کھیلنے کے دوران ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کے کہنا ہے کہ خوارج نے سکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اوربارودی سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی، پاک فوج نے 82 مربع کلومیٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button