پاکستان
این اے 130، نواز شریف کی کامیابی، ڈاکٹر یاسمین راشد کی شکست

لاہور(کھوج نیوز) این اے 130 لاہور میں ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے صدر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دیدیا۔ نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے دلائل دیئے جبکہ الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کردی۔



