پنجاب کے اسپتالوں میں نیا قانون ، انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کے اسپتالوں میں نیا قانون کا اندراج کر دیا گیا ہے ، اس قانون کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں سرکاری اسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے لیے چینی ساختہ طبی آلات کی اجازت دے دی گئی ۔ سرکاری اسپتالوں میں صرف پرفارمنس کی بنیاد پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں اسپتالوں کے سیکورٹی گارڈز، وارڈ بوائز،نرسوں اور فارمیسی اسٹاف کو باڈی کیم لگانے کی ہدایت کر دی گئی ۔



