پاکستان

شہباز شریف کا خسارے والے بجلی فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد(کھوج نیوز) بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے زیادہ خسارے والے بجلی فیڈرز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا زیادہ خسارے والے بجلی فیڈرز صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اقدام سے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کے نقصانات میں کمی ہوگی اور ان علاقوں میں بجلی مسلسل میسر ہوگی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیسکو اور کیسکو کے زیادہ نقصان والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پروجیکٹس شروع کیے جائیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج پر جائزہ اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعظم نے پیکیج کو مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات مانگ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button