پی ٹی آئی 8فروری کو کیا کرنے والی ہے؟ عظمیٰ بخاری نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 8فروری کو کیا کرنے والی ہے؟ اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بڑا دعویٰ کر کے ملک میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی دہشت گردی اور فساد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، ان کی سیاست لوگوں کو اکسانے پر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پر حملے کی فارنزک رپورٹ میں ان کے چہروں اور آواز کی جانچ پڑتال کی گئی،اپنے جرم نہ ماننا پی ٹی آئی والوں کی پرانی عادت ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ سہیل آفریدی نے کراچی جاکر حسب روایت میڈیا سے بدتمیزی کی فتنہ و فساد برپا کیا، انہوں نے مزار قائد پر جاکر جناح ہاؤس کو آگ لگانے کی معافی تو ضرورمانگی ہو گی؟ان کا کہنا تھاکہ مہاتما کہا کرتے تھے ان کی پارٹی میں سے کوئی بھی دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ہوا تو قوم سے معافی مانگیں گے، اب تو 9 مئی کے فوٹیجز سامنے آ گئی ہیں؟ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو نئے فساد کا پروگرام تیار کیا ہے۔



