پاکستان

پیپلز پارٹی کیخلاف کوئی بھی جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا تو … بلاول بھٹو کی حکومت کو کھلی دھمکی

تھرپارکر(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی کے خلاف کو بھی جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا تو ……… چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے اعلان جنگ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ سندھ کے عوام کی ترقی کا راستہ صرف اسلام آباد سے نکلے گا، تھرکے عوام نے اسے غلط ثابت کردیا ہے، تھر میں پیپلزپارٹی کا کیا گیا کام ان قوتوں کو بہترین جواب ہے، ہم نے ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی تھرکے عوام سے محبت کرتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت مہم چلائی جاتی ہے کہ سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا،کام نہ کرنیکا جھوٹا بیانیہ بنا کر کچھ قوتیں سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں، 18 ویں ترمیم کے تحت دیئے گئے اختیارات واپس لینا چاہتی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیئے جائیں، تھر آپ کے سامنے ہے،کوئلہ یہاں کے عوام کا اثاثہ ہے، یہاں اتنا کوئلہ ہے جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے، محترمہ بینظیر بھٹو نے کام شروع کیا تو سازش کے تحت انہیں روک دیا گیا، اس ایک منصوبے سے نہ صرف تھر میں معاشی انقلاب آیا بلکہ اسلام آباد کوبھی بجلی فراہم ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی سرمایہ کاری کی وجہ سے پورے تھر میں صحت کے اداروں کا جال بچھایاگیا،کوئلے کے منافع کا ایک حصہ تھر فاؤنڈیشن کو دیتے ہیں، ہماری حکومت نے 2008ء سے آج تک سندھ کی یونیورسٹیوں کی تعداد دگنی کی،کوئی دوسرا صوبہ سندھ سے یہ مقابلہ نہیں جیت سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button