طلال چوہدری نے سوشل میڈیا صارفین کو دہشتگرد قرار دیدیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کو دہشتگرد کیوں قرار دیا ؟ اس حوالے سے تما م تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر انوشہ رحمان کا پیکا قانون میں ترمیم کا بل زیر غور آیا جسے بحث کے بعد اتفاق رائے سے منظورکرلیا گیا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی آئی ٹی منسٹری کا کام ہے۔ اس پر انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ قانون تو آپ کے پاس ہے اس وقت۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہم خود سوشل میڈیا متاثرین میں سے ہیں، پوری دنیا ہمارے خلاف کھڑی ہوجاتی ہے کہ ہم آزادی اظہار رائے پرپابندی عائد کر رہے ہیں، دہشت گرد پہلے پستول استعمال کرتے تھے اب سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور سروس پرووائڈرز کو پابند کیا جائے۔



