پاکستان

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے سٹیل مل کی بحالی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت و پیداوار ہارون اختر نے اسٹیل مل کی بحالی کا اعلان کردیا جس کے بعد ملک بھر میں تمام شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہارون اختر نے کہا کہ ہم اسٹیل ملز کو بحال کر رہے ہیں، اسٹیل ملز میں صرف روس نہیں 4 مختلف پارٹیز دلچسپی رکھتی ہیں، جلد نیو انرجی وہیکل پالیسی لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین اور سولر پالیسی بھی لا رہے ہیں، پیداواری شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، اس کے علاوہ ہوم اپلائنسز پاکستان میں بنانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button