پاکستان

گل پلازہ کے گرائونڈ فلور پر بھی لاشوں کی موجودگی کا انکشاف

کراچی(کھوج نیوز) ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈیئر ریٹائرڈ صبغت اللہ نے گل پلازہ کے گراؤنڈ فلورپر بھی لاشوں کے موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا جو ایک افسوسناک خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ریسکیو 1122 نے بتایا کہ گل پلازہ میں آگ کے باعث 85 افراد لاپتا تھے، جن میں سے 64 کے قریب افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ آگ لگنے والے گرانڈ فلورپر بھی لاشیں موجود ہیں۔ ڈی جی ریسکیو 1122 نے مزید بتایا کہ عمارت کا 10 سے 15فیصد حصہ وہ ہے جہاں نہیں پہنچ سکے تھے، آج عمارت کے ان حصوں میں بھی سرچنگ کریں گے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ صبغت اللہ کے مطابق جی پی ایس ریڈار کے ذریعے دیکھا گیا کہ کوئی زندہ موجود تو نہیں، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ڈک کے ذریعے آگ پھیلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button