پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے خطے میں امن،سلامتی، ترقی کیلئے پائیدار مذاکرات، سفارتی تبادلہ خیال کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ ادارہ جاتی میکنزم کے ذریعے اعلی سطح روابط اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔



