کھیل

چھوٹی ٹیم کے کپتان کا بڑا اعزاز، نیا سنگ میل عبور کرلیا

آئر لینڈ (سپورٹس ڈیسک) چھٹی ٹیم کے کپتان کا بڑا اعزاز، نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے، آئر لینڈ ٹیم کے کپتان نے کونسا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئر لینڈ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ نے جمعرات کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلا جو ان کا 160 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔ اس کے ساتھ ہی پال اسٹرلنگ نے دنیا میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔تاہم 2024 میں وہ اس فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔2009ء میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 35 سالہ پال اسٹرلنگ نہ صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں بلکہ وہ آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی رن اسکوررز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button