پاکستان

سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات میں کیا مطالبہ کیا؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماء سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں کیا مطالبہ کیا؟ تمام تر تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سے یہاں سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ ہمارے لیے کچھ اہم نہیں ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج صبح سے چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل سے ملاقاتیں اور رابطوں میں رہے، پورے دن کی تگ و دو کے بعد جو حاصل ہوا وہ بلکل تسلی بخش نہیں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ آج کی تگ و دو کے بعد ہمیں اس حد تک کامیابی ملی ہے کہ ہمیں رپورٹ مل جائے گی، ہم نے آج سپریم کورٹ کے باہر اخلاقی مقدمہ لڑا۔ بتایاگیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو میڈیکل رپورٹس دے دی جائیں گی، رپورٹ ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لائحہ عمل دینے کا حتمی اختیار محمود اچکزئی، راجا ناصر عباس کو دیا ہے، آج کی میڈیکل رپورٹ سے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی صورتحال کا پتہ چل جائے گا، یہ میڈیکل رپورٹ حاصل کرنا ہمارا مطمع نظر نہیں تھا۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلا، خاندان اور رفقا کیساتھ ملاقات کے لیے جدو جہد جاری رہے گی، اگلے لائحہ عمل کے لیے آج ہی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، آج ہی تحریک تحفظ آئین پاکستان سے ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی علامہ راجہ ناصرعباس،محموداچکزئی سے مشاورت سے لائحہ عمل طے کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button