پاکستان

تیراہ معاملہ، باڑہ سیاسی اتحاد نے فوری مکمل امن بحال کا مطالبہ کر دیا

باڑہ (کھوج نیوز) وادی تیراہ کے معاملے پر باڑی سیاسی اتحاد نے جرگے میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تیراہ میں فوری طور پر مکمل امن بحال ہونا چاہیے یہ اجتماعی قومی مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ معاملے پر جرگہ ہوا جس میں عمائدین نے شرکت کی۔ باڑہ سیاسی اتحاد کے مطابق وادی تیراہ میں فوری طور پر مکمل امن بحال کیا جائے، متاثرین تیراہ کے مسائل کسی ایک علاقے یا قبیلے تک محدود نہیں، یہ اجتماعی قومی مسئلہ ہے جس کا حل مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ باڑہ سیاسی اتحاد کا کہنا ہے کہ تیراہ میں خوارج کی جانب سے فائرنگ، شیلنگ، گھروں پر مارٹر حملے فوری بند کیے جائیں، خوارج کی جانب سے کواڈ کاپٹر گرانے جیسے اقدامات کو بھی بند کیا جائے، یہ عمل عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔ باڑہ سیاسی اتحاد نے مطالبہ کیاکہ متاثرین سے کیے تمام وعدے اور معاہدے تحریری و عملی طور پر تسلیم کیے جائیں، متاثرینِ تیراہ کی رجسٹریشن کے عمل میں سیاسی مداخلت اور کرپشن کی تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button