پاکستان
حکومت پاکستان نے تاریخ بدل دی، قرضہ قبل از وقت واپس کر دیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت پاکستان نے ملک کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے، تاریخ میں پہلی بار حکومت پاکستان نے قرضہ قبل از وقت واپس کر دیا ہے جو کہ اہم معاشی سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر قرضے میعاد سے پہلے واپس کرکے ایک اہم معاشی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق اواخر 2024 سے جنوری 2026 تک صرف 14 ماہ کے دوران حکومتِ پاکستان نے مجموعی طور پر 3 ہزار 654 ارب روپے کا اندرونی قرض قبل از وقت واپس کیا جو ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔



