پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قائم

لاہور( کھوج نیوز) پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قائم ہو گئی ہے جس کا افتتاح وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی سے خطاب بھی کیا اور حفظانِ صحت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کے قیام کو اہم قرار دے دیا۔ وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی خدمت کے لیے بنائی گئی ہے ، اتھارٹی فوڈ سکیورٹی، غذائیت کی فراہمی اور ملاوٹ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا لمحہ فکریہ تھا ، جدید لیب نہ ہونے سے برآمدکنندہ اور صارف دونوں نقصان اٹھا رہے ہیں۔



