پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ایک طالبہ کے آگے بے بس

پشاور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پشاور میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹیرین کنونشن میں طالبہ کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بے بس ہو گئے ہیں اور بڑا الزام لگا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹیرین کنونشن میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے طالبہ کا سوال جواب سیشن ہوا۔ طالبہ نے سوال کیا کہ جعلی حکومتیں ترقی کر رہی ہیں، کے پی اصلی حکومت میں بھی13 سال سے کیوں پسماندہ ہو رہا ہے؟ طالبہ نے سہیل آفریدی سے کہا کہ آپ ادھر ادھرکی باتیں کررہے ہیں، بتائیں صوبے کوکیا دیا؟ طالبہ نے کہا کہ جتنی بھی ترقی ہوئی ہے، ایم پی اے اور ایم این اے کیگھروں میں ہوئی، صوبے میں جو کرپشن ہوئی ہے، اس کا آپ نے کیاکیا؟ دوسرے صوبوں سے ہمارے صوبے کا موازنہ کیا جائے کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button