پاکستان

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے دہشتگردوں کیلئے خطرے کی گھٹنی بجا دی

نوشکی (کھوج نیوز) اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے دہشتگردوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردوں کے تمام عزائم خاک میں ملا کر ان کو عبرت کا نشانہ بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے متعلق بیان میں کہا کہ 31جنوری کو فتنہ الہندوستان نے ڈپٹی کمشنر نوشکی اور انکے اہلخانہ کو یرغمال بنایا، دہشتگردوں نیکوشش کی ہم نوشکی کیعوام کی خدمت نہ کر سکیں، لیکن انہیں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ماریہ شمعون نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کی شکر گزار ہوں جن کی بروقت کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، اس مشکل گھڑی میں پاک فوج مسلسل ہمارے شانہ بشانہ رہی، ہمیں بحفاظت سے گھروں تک پہنچایا گیا۔ ماریہ شمعون کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کے حالات میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، دشمن کبھی ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button