پاکستان

نیپرا کی نئی پالیسی، شیری رحمن کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیپرا کی جانب سے نئی پالیسیوں کا اعلان کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمن نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر تے ہوئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نئے نیپرا قواعد صاف اور سستی بجلی دینے والے شہریوں کو سزا دینے کے مترادف ہیں، نیپرا پر اعتماد کرکے سولرائزیشن میں سرمایہ لگانے والوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روف ٹاپ سولر اور دیگر سرمایہ کاروں کو منفی پیغام دیا جا رہا ہے، بجلی کی تقسیم کے نظام کی نجکاری کی جائے یا اسے صوبوں کے سپرد کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button