آڈیو لیک کا معاملہ، جنید اکبر کا ردعمل، عمران خان کو کھلا چیلنج

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماء جنید اکبر کا ردعمل آگیا جس میں انہوں نے عمران خان کو کھلا چیلنج کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نہیں کہا کہ استعفیٰ دے رہا ہوں، میں نے تو یہ کہا کہ اگر مجھے قومی اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو اسپیکر سے کہوں گا کہ میری سیٹ الگ کر دیں، میرا مؤقف ہے سپیکر مجھے الگ سے پوزیشن دیں کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا، نہ مجھے پارٹی سے کوئی نکال سکتا ہے، مجھے پارٹی سے عمران خان بھی نہیں نکال سکتے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی جس میں انہوں نے ایوان میں بولنے نہ دینے پر پارٹی گروپ میں شدید ناراضی کا اظہار کیا، انہوں نے پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی اور چیف وہیپ سمیت پارلیمانی لیڈر کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے میں آپ کا حصہ نہیں ہوں، اب میری برداشت ختم ہو گئی آپ مجھے الگ کریں میں پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہوں۔



