پاکستان
پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3دہشتگرد جہنم واصل

بنوں (کھوج نیوز) بنوں میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی جس میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سجاد خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ ڈی آئی جی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سجاد خان نے بتایا کہ بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے سے 3 دہشت گرد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔



