پاکستان

غزہ امن بورڈ اجلاس، شہباز شریف کی شرکت، ترجمان دفتر خارجہ کی یقین دہانی

اسلام آباد(کھوج نیوز) غزہ امن بورڈ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے سب کچھ بتا دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا، دورہ امریکا میں وزیراعظم صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ داعش کے افغانستان میں موجودگی کے ثبوت عالمی شراکت داروں سے شیئر کیے ہیں، داعش کے حملوں کا ماسٹر مائند افغانستان میں موجود ہے، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت سے نئے ڈیم کی تعمیر کی تفصیلات مانگی ہیں، بھارت یکطرفہ اقدامات سے گریز کرے، بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا پابند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button