پاکستان

عمران خان کی بینائی کتنی متاثر، طلال چوہدری نے بڑا راز فاش کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بینائی کتنی متاثر ہے اس کا فیصلہ کون کرے گا؟ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بڑا راز فاش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو کہا گیا وہ اپنے کلائنٹ کی رپورٹ بنائیں، قانون کی حکمرانی کی اس سے بڑی مثال کیا ہوسکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی کی کیا پوزیشن ہے یہ فیصلہ وکیل نہیں ڈاکٹرز کریں گے، وکیل فیصلہ نہیں کرسکتا کہ ان کی آنکھ کتنی ٹھیک ہے یا کتنی خراب، کوئی ماہر ڈاکٹر اس کا فیصلہ کرے گا اور ماہر ڈاکٹر کو بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ جو حکومت کہتی تھی آج اس کی ہر بات کی تصدیق ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو علاج کی سہولت مل رہی ہے، ان کو بروقت ہر چیز مہیا کی جاتی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایشو اس لیے بنا رہی ہے ان کے پاس اب اور کوئی کارڑ نہیں رہا، پی ٹی آئی اب ہمدردی کارڑ کھیل رہی ہے، 8 فروری کے احتجاج میں ناکامی کے بعد یہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیچھے چھپناچاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے سیاسی مخالف ہیں، ذاتی نہیں، ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اے سی نکالیں گے، کھانا نہیں لانے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کو ہر وہ حق ملنا چاہیے جو قانون میں دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button